تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت میں چوری کی انوکھی واردات، مالک کو خوشگوار حیرت

نئی دہلی : بھارت میں ایک چور نے قیمتی موبائل فون کو استعمال کرنے میں ناکامی پر اس کے مالک کو واپس کردیا،45000 روپے کا فون واپس ملنے پر مالک نے چور کو معاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بردوان ضلع کے جمال پور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں قیمتی موبائل فون چوری کرنے والے شخص نے فون کو چلانے میں ناکامی پر واپس مالک کے حوالے کردیا۔

یہ واقعہ چار ستمبر کو پیش آیا جب ایک مٹھائی کی دکان پر آنے والا ایک خریدار اپنا قیمتی موبائل فون وہیں بھول گیا لیکن کچھ دیر بعد وہ فون وہاں سے چوری ہوگیا، فون کی مالیت 45ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق فون کے مالک کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے نمبر پر کال کی تو وہ بند جا رہا تھا، یعنی چوری کرنے والے نے اسے آف کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فون کے مالک نے تھانے میں چوری کی شکایت بھی درج کروائی تھی، لیکن تین دن بعد جب اس نے دوبارہ اپنے موبائل پر کال کی تو اس چور نے کال ریسیو کرلی اور کہا کہ مجھ سے یہ فون نہیں چل رہا اور نہ اس کی سمجھ ہے لہٰذا میں یہ فون آپ کو واپس کرنا چاہتا ہوں۔

مالک کا کہنا ہے کہ یہ سن کر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی کہ میرا فون مجھے واپس مل جائے گا، میں نے اسی وقت پولیس کو اطلاع دی اور اس کی مدد سے چور کے گھر پہنچ کر اپنا فون حاصل کیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فون کے مالک نے جب اس چور سے بات چیت کی تو اس نے اپنے اس فعل پر پچھتاوے کا اظہار کیا اس کی شرمندگی پر فون کے مالک نے چور کو معاف کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے شکایت کنندہ کی درخواست پر اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی کیونکہ اس نے فون اسے واپس کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -