ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

بھارت میں سبزیاں مہنگی ہونے کے ذمہ دار بھی مسلمان قرار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا رکھی اور سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے وازیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے مسلمانوں کو سبزیاں مہنگی ہونے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سبزیاں مہنگی ہونے کے ذمہ دار مسلمان تاجر ہیں جو زیادہ قیمت پر سبزیاں فروخت کرہے ہیں۔

- Advertisement -

ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ دارالحکومت گوہاٹی میں میاں تاجر لوگوں کو مہنگی سبزیاں دے رہے ہیں جبکہ گاؤں میں آج بھی قیمت کم ہے اگر آسامی تاجر سبزیاں بیچ رہے ہوتے تو یہ نوبت نہ آتی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوہاٹی فلائی اوور کے نیچے سبزیاں فروخت کرنے والے مسلمانوں کو وہاں سے ہٹا دیں گے۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی کے لیے ایک کمیونٹی کو ذمہ دار ٹھہرانا بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کی تازہ ترین مثال ہے۔

اکھلیش یادیو نے کہا کہ سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لیے بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کا ایک مخصوص طبقے کو مورد الزام ٹھہرانا قابل مذمت ہے یہ ان کی تنگ نظری کو ظاہر کرتا ہے، بی جے پی اپنی ناکامیوں کے لیے قربانی کے بکرے کی تلاش کرتی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ تفرقہ بازی کی سیاست طویل ہے ایک وقت آئے گا کہ جب لوگوں کو تقسیم کرنے والے بکھر جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں