بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ورلڈکپ 2023 کی بدترین میزبانی پر بھارت دنیا بھر میں بدنام

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ2023 کی بدترین میزبانی کرنے پر بھارت کو دنیا بھر میں بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، احمد آبادکے مودی اسٹیڈیم میں جمع لوگوں نے اپنے ہی میدان پر ملک اور کرکٹ کانام خراب کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی کپ کے موقع پربھارتی قوم کی کم ظرفی دنیا بھر میں بے نقاب ہوگئی، بھارتی شائقین نے میچ کے دوران حریف ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے تالیاں بجانا بھی گوارا نہ کیا۔

بھارتی تجزیہ کار نے سوال اُٹھایا کہ 1983 کا ورلڈکپ جیتنے والے کپتان کپل شرما کو احمدآباد کیوں نہیں بلایا گیا؟ فاتح آسٹریلین کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھارتی انتہا پسند کرکٹ مداحوں نے ریپ کی دھمکیاں دیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارتی سیاست دان راہول گاندھی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم کا شکست کا ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا۔

اتوار کو آسٹریلیا احمد آباد میں مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل دیکھنے بالی وڈ اداکاروں سمیت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی خصوصی طور پر احمد آباد کے نریند مودی اسٹیڈیم پہنچے۔

آسٹریلیا سے فائنل ہارنے پر جہاں بھارتی شائقین مایوس ہیں وہیں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کی گراؤنڈ میں موجودگی پر نریندر مودی کو پنوتی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کو راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے نریندر مودی پر طنز کیا اور کہا کہ’اچھے بھلے ہمارے لڑکے وہاں پر ورلڈ کپ جیت جاتے لیکن‘پنوتی’نے ہروا دیا‘۔

واضح رہے کہ فائنل میں شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انڈین کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں بھی گئے تھے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں