تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، منیر اکرم

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے بھارتی دہشت گردی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی سرزمین سے ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھی واضح کردیا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھی دہشت گردہ موجود ہیں، بھارت سری لنکا میں بھی دہشت گردی کرا رہا ہے، پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کرا رہا ہے اور اب اس کا جواب دینا ہوگا۔

منیراکرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے، بھارت کی دہشت گردی کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -