ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

بھارت اپنے رويے سے ہر فورم پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے: وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے رويے سے ہر فورم پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے، لداخ پر چین نے بھارت کو بارہا گفتگو سے معاملات سلجھانے کی پیشکش کی، بھارت نے وہاں بھی جارحیت کا راستہ اختیار کیا اور سبکی اٹھائی، چين نے بھارت کو جارحيت پر جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں بھارت کے بلاجواز اعتراض پر وزیر خارجہ نے ردعمل میں اپنا بیان جاری کیا جس میں کہا کہ ایس سی او کے فورم پر دو طرفہ معاملات کو نہیں اٹھایا جاسکتا، دو طرفہ معاملات کے لیے سائیڈ لائن ملاقاتیں طے ہوتی ہیں، ہم نے ایس سی او کے قواعد کی پاسداری کی۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے این ایس ایز کا اجلاس تھا، بھارت نے قاعدے کی خلاف ورزی کی، دو طرفہ معاملے پر اعتراض اٹھایا، ، بھارت نے پاکستان کے نقشے پر اعتراض اٹھایا جسے مسترد کر دیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ بھارت کو اپنے اقدام پر ندامت اٹھانا پڑی، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، روس نے میزبان کی حیثیت سے بھی بھارت کا نقطہ نظر تسليم نہیں کیا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مشیرسلامتی نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس سے واک آؤٹ کیا، بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کو چين نے بھی تسليم نہيں کيا، چين نے بھارت کو جارحیت پر بھرپور جواب دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں