تازہ ترین

بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے مفاد میں نہیں: اعزاز چوہدری

اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے مفاد میں نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں جنوبی ایشیا میں نیوکلئیرسیکورٹی سے متعلق سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ نیوکلئیرسیکورٹی پاکستان اوربھارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لہذابھارت کو ایٹمی تجربات نہ کرنے کے معاہدے پردستخط کی پیش کش کی ہے۔خطے میں اسلحے کی دوڑ کے حوالے سے پاکستانی تجاویز کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

سیمنار کا انعقاد سینٹر آف انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹریٹجیز کی جانب سے کیا گیا تھا اور اعزاز چوہدری نے اپنے خطاب میں نیوکلیئرہتھیاروں کے معاملے پر پاکستان کےموقف کی مکمل وضاحت کی ہے۔

اعزاز چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ایس جی میں بھارت کو اہمیت دی گئی تو خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کا خواب ادھورا رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ان دنوں نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لیے کوشاں ہے اور اپنا کیس انتہائی مثبت انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کرچکا ہے اور اس سلسلے میں پہلے سے ممبر ممالک کو اپنی حمایت کے لیے متحرک کرچکا ہے۔

دوسری جانب  ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ  پاکستان مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خاتمے اور انکی مذمت میں تمام اہم فورمز پربات کررہا ہے، ہم مسئلہ کشمیر پر اپنی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

ںیوکلئیر سپلائر گروپ میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت ایک عالمی معاملے کی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور پاکستان کی حمایت میں چین سرگرمِ عمل ہے جبکہ امریکہ نے ہمیشہ کی طرح اپنی ہمایت بھارت کے پلڑے میں ڈال رکھی ہے۔

Comments