تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

بھارت کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد : وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر کشمیریوں کو جاری کردہ ڈومسائل سرٹیفکیٹ غیر قانونی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر کشمیریوں کا حق غضب کرنے کی مذموم سازش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا، مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومسائل جاری کرنا شروع کردیا، جسے پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے 25 ہزار بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیئے، پاکستان اور کشمیری عوام بوگس ڈومسائل سرٹیفکیٹ کو مستر کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کو جموں کشمیر گرانٹ آف ڈومسائل سرٹیفکیٹ دئیے گئے، غیر کشمیریوں کو جاری کردہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ غیر قانونی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی عمل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، 5 اگست کا فیسلہ غیر قانونی تھا بھارتی اقدام پاکستان کا موقف ثابت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی دھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کشمیریوں کو اپنی سزمین پر اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے اور کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا آر ایس ایس ، بی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کا حصّہ ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت جان لے ایسا دباؤ ماضی میں بھی کشمیریوں کو نہیں توڑ پایا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے، بھارت فوری طور تمام ڈومیسائل سرٹیفکیٹ منسوخ کرے۔

Comments

- Advertisement -