اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

چین سے کشیدگی کا ذمہ دار خود بھارت ہے، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سے کشیدگی کا ذمہ دار خود بھارت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، معید یوسف،سیکرٹری خارجہ، سابقہ خارجہ سیکریٹریز، سفرا، ماہرین بین الاقوامی تعلقات سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں امن واستحکام کاخواہاں ہے،بھارت کی ہندتوا پالیسیوں نے خطے کے امن وامان کو داؤ پر لگا دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کی تجویزکوپس پشت ڈال کرمتنازع علاقےمیں تعمیرات کیں،چین سے کشیدگی کا ذمہ دار خود بھارت ہے،مودی حکومت کی جنونیت کے باعث افسران سمیت 20 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ نہتے مظلوموں کواستبداد کا نشانہ بنا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے،بھارت کا جارحانہ رویہ عالمی برادری کی فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں