تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بالاکوٹ اسکرپٹ، مودی سرکار ثبوت دینے میں تاحال ناکام، بھارتی صحافی نے میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

نئی دہلی: بھارتی حکومت پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں کارروائی کے ثبوت فراہم کرنے میں تاحال ناکام ہے جس کے بعد مودی سرکار کو ہرطرف سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھارتی حکومت اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بالا کوٹ حملے کے نام پر قومی سلامتی کے ساتھ کھیل بند کیا جانا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پر غیر تصدیق شدہ اموات منظر عام پر لانے کا احمقانہ فیصلہ کس نے کیا؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 300 سے 350 افراد کے مارے جانے کی خبر چینلز کو حکومت ، بی جے پی آئی ٹی سیل نے دی یا پھر میڈیا نے خود ہی قیاس آرائیاں کی تھیں؟۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی، بھارتی وزیر نے حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا

انہوں نے بھارتی فضائی کارروائی کو بلاواسطہ ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پلوامہ کا بدلہ لینا چاہتی تھی مگر ناکام آپریشن کے بعد کرکٹ کے اسکور بورڈ کی طرح مرنے والوں کی تعداد پیش کی گئی۔

یاد رہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت، فوجی ترجمان اور چیلنز نے بالا کوٹ حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے 350 سے افراد مارے گئے۔

بھارت کےباشعور صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے اتنی بڑی کامیابی کے دعوے پر جب ثبوت مانگے تو وہ ابھی تک پیش نہ کرسکے، بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کارروائی کرنا ہمارا کام تھا ہلاکتوں کی تعداد یا بندوں کی گنتی حکومت کا کام ہے۔

قبل ازیں بھارت کی بری، بحری اور فضائیہ فوج کے ترجمان نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بالا کوٹ حملے کو کامیاب قرار دیا تھا مگر جب وہاں موجود صحافیوں نے ثبوت مانگنے شروع کیے تو فوجی ترجمان نے آئیں بائیں شائیں سے کام لیا اور بات گھمانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف 16 طیارے کا استعمال؟ بھارتی میڈیا نے نسوار کی تھیلی بطور ثبوت پیش کردی

بھارت کی اپوزیشن جماعتیں بھی مودی یا فوجی دعوے کو ماننے سے انکاری ہیں اور انہوں نے پروزور مطالبہ کررکھا ہے کہ اگر کارروائی کامیاب ہوئی تو اس کے ثبوت ، تصاویر قوم کے سامنے پیش کیے جائیں۔

Comments

- Advertisement -