نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی دلت (نچلی ذات کی ہندو) لڑکی کی موت پر خواتین اور مردوں نے انصاف کے لیے آواز بلند کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں عصمت دری اور تشدد کا نشانہ بننے والے 19 سالہ لڑکی کی منگل کے روز دہلی کے ایک اسپتال میں دورانِ علاج چلی بسی۔ متاثرہ خاتون کو 14 ستمبر کو مبینہ طور پر زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کو گاؤں میں چار سے پانچ نوجوان نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، اُسے تشویشناک حالت میں اترپردیش کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں جبکہ اُس کی زبان بھی کاٹ دی گئی تھی۔
دلت ذات سے تعلق کی وجہ سے پولیس نے واقعے میں کوئی دلچسپی ظاہر کی اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے احتجاج کیا تو عوام اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ پولیس کے متعصبانہ رویے اور مجرمان کو پشت پناہی فراہم کرنے پر احتجاجی مظاہرین مشتعل ہوئے تو سرکاری حکام نے واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس حکام سے رابطہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے اجتماعی زیادتی کے الزام میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جن سے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔متاثرہ لڑکی کے بھائی نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’واقعے کے دس روز تک پولیس نے ہماری شکایت سُنی اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا، میری بہن کئی دن تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی اور آج منگل کے روز انتقال کرگئی‘۔
متاثرہ لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ ’میری والدہ، بہن اور بڑا بھائی گھاس کاٹنے کے لئے ایک کھیت میں گئے تھے، میرا بھائی گھاس کا ایک بڑا بنڈل لے کر گھر آ گیا اور میری والدہ اور بہن تھوڑے فاصلے پر گھاس کاٹ رہی تھیں، اسی دوران چار پانچ افراد آئے اور میری بہن کا دوپٹہ اس کے گلے میں ڈال کر اُسے گھسیٹتے ہوئے کھیت میں لے گئے‘۔ اہل خانہ نے پولیس کو واقعے کے مرکزی ملزم کے سے آگاہ کردیا مگر تفتیشی افسر نے اُس کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ گھر والوں نے بتایا کہ ملزم دلت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکثر ہراساں کرتا ہے اور اثر و رسوخ کی وجہ سے وہ اب تک کئی لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور دلت رہنما مایاوتی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے اور مجرموں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ یوپی پولیس نے اہل خانہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی۔ پولیس افسر پرکاش کمار نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ملزم کو گرفتار کیا، بعد ازاں اس کی نشاندہی پر مزید تین ملزمان کو حراست لیا، چاروں ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔
متاثرہ لڑکی کی موت اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے احتجاج شروع کیا اور انہوں نے JusticeForManishaValmiki# (منیشا ولمیکی کو انصاف دو) کی صدا بلند کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بھارتی میڈیا دیپیکا کی خریدی گئی نئی گاڑی کو تو اہمیت دیتا ہے مگر اُسے زیادتی اور قتل کا اندوہناک واقعہ نظر نہیں آتا‘۔
Deepika’s car got more attention in media than the brutal rape and murder of Manisha Valmiki of Uttar Pradesh. #JusticeForManishaValmiki
— Spirit of Congress (@SpiritOfCongres) September 29, 2020
ایک اور صارف نے گرفتار ہونے والے ملزمان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیںانصاف چاہیے، انہیں اُس وقت تک لٹکاؤ جب تک مر نہ جائیں۔
We want justice.
Hang Till death.#JusticeForManishaValmiki #JusticeForManisha pic.twitter.com/1v0ewOIChw
— Susheel Shinde (@Shinde_Voice) September 29, 2020
ایک اور صارف نے لکھا کہ یوگی ادتیہ کی سربراہی میں اترپردیش خواتین کے لیے غیر محفوظ ہوگیا ہے. انہوں نے کابینہ کی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کلدیپ سینگر اور چنمایا نند کیس میںبھی خاموش رہیںتھیںاور اس اندوہناک سانحے پر بھی خاموش ہیں۔
UttarPradesh under Yogi’s watch has become more vulnerable for woman.@smritiirani was silent on Chinmayanand & Kuldeep Sengar case.
Smriti Irani is again silent on another brutal rape & death of a girl in #Hathras UP.#JusticeForManisha #JusticeForManishaValmiki pic.twitter.com/U2sZOIlATG
— Madhu (@Vignesh_INC) September 29, 2020
ایک اور صارف نے لکھا کہ مجرمان کو گرفتار کرو اور انہیں بغیر کسی رحم کے پھانسی پر لٹکاؤ
We want #JusticeForManishaValmiki
Find out rapists n hang then all without any mercy. pic.twitter.com/XHTFjA54Ag
— Vaibhav Khetal (@vaibhavkhetal) September 29, 2020
Don’t stop it….
Use the tag and make it as a justice for her life…
Sorry Manisha…. pic.twitter.com/ueIpODkzc6
— Naveen Kakkkur😊😊 (@kakkkur) September 29, 2020
Nirbhaya is crying ,so Asifa, so Unnao’s girl, now Manisha Valmiki, are theirs lives so worthless to be brutalised at the hand of demon and the worst is demon is being patronised, till when???@CMOfficeUP @PMOIndia #JusticeForManishaValmiki pic.twitter.com/sg8pz1O7N2
— E Kant (@EKant99291171) September 29, 2020