جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیرپراپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، میاں اسلم اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اور جبر کشمیریوں کو جھکا سکا ہے اور نا کبھی جھکا سکے گا، بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نہتے کشمیری اپنے لہو سے جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ بھارتی مظالم اور جبر کشمیریوں کو جھکا سکا ہے اور نا کبھی جھکا سکے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

پاکستانی قوم مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن کر بھر پور وکالت کی ہے۔ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کرائے اور معصوم کشمیریوں کا خون بہانے سے باز رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں