بھارتی ٹیم مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنے کے بعد ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا، ٹیم کو آخری دھچکا متحدہ عرب امارات نے لگایا۔
ہانگ کانگ سُپر سکسز میں متحدہ عرب امارات نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو 1 رن سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
ہانگ کانگ سُپر 6 میں یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے 130 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 129 رنز بنا سکی اور یوں 1 رن سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے میچ میں سورماؤں کو پاکستان نے بھی شکست دی تھی، پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 120 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا تھا