بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی اٹھا لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے پاکستانی یوٹٰوب چینلز پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے تمام پاکستانی یوٹیوب چینلز، اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی تھی اور ساتھ ہی فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی اداکاروں کے تمام پروجیکٹس کی ریلیز کو بھی روک دیا تھا۔

تاہم پابندیوں کے باوجود ہانیہ عامر ’سردار جی 3‘ کی فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اور کامیاب بھی رہی۔

تاہم اب بھارت نے اب اچانک پاکستانی یوٹیوب چینلز پر سے پابندی ہٹا دی ہے جس سے وہ دوبارہ بھارتی ناظرین کے لیے قابل رسائی ہو گئے ہیں۔

پابندی کے بعد پاکستانی ڈراموں کے ناظرین کی تعداد کم ہوئی لیکن شیر، اور پرورش جیسے مقبول شوز نے ہندوستانی ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنا جاری رکھا۔

بھارتی حکومت کے اس حالیہ اقدام کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے خاص طور پر بھارتی ناظرین کافی خوش ہیں۔

بہت سے مداح اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں، ایک مداح نے لکھا کہ ’پہلا قدم دلجیت دوسانجھ نے اٹھایا تھا، اب وہ ان کی پیروی کر رہے ہیں‘۔

ایک اور نے لکھا، "اگر انہوں نے پابندی ہٹا دی تو بھی ہمیں اس پر اتنا خوش نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان انڈسٹری کو بہتر مواد پر توجہ دینی چاہیے”۔

دانش تیمور کے مداح پابندی اٹھانے کے بارے میں جان کر کافی خوش ہیں۔ دانش تیمور کے ’شیر‘  نے پابندی کے باوجود اچھے ویوز حاصل کیے لیکن شائقین اب مزید ویوز کی توقع کر رہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا، ’’اب شیر زور سے گرجے گا‘‘۔ ایک اور مداح نے لکھا، "شیر اب تیزی سے ون بلین کلب میں داخل ہو جائے گا اور دوسرے ڈراموں کے ریکارڈ توڑ دے گا”۔

ایک اور نے لکھا کہ شیر اب دنوں میں ایک ارب کا پراجیکٹ بن جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں