جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ویڈیو: بھارتی پارلیمنٹ میں جئے فلسطین اور اللہ اکبر کے نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

ہندوستانی پارلیمنٹ میں رکن لوک سبھا بیرسٹر اسدالدین اویسی نے جئے فلسطین اور اللہ اکبر کا نعرہ لگا دیا۔

بھارت میں الیکشن کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا عمل جاری ہے اور مختلف ریاستوں میں ارکان اسمبلی اپنے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔

منگل کو کلُ ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے حلف لیا۔ اس دوران انہوں نے حلف نامہ میں درج متن پڑھا اور ساتھ ہی آخر میں جئے فلسطین اور تکبیر کا نعرہ لگا دیا۔

- Advertisement -

جئے فلسطین کا نعرہ لگا کر اسدالدین اویسی نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیا۔ اس سے قبل وہ گزشتہ میعاد میں بجٹ اجلاس کے دوران بابری مسجد زندہ باد کے نعرے بھی لگا چکے ہیں۔

اسدالدین اویسی پانچویں بار لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور جب وہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف رہے تھے تو بی جے پی ارکان کی جانب سے جئے شری رام کے نعرے لگائے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں