جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان نے بھارت کوفضائی جنگ میں شکست دے دی ، امریکی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی اخبار نے بھی مان لیا کہ پاکستان نے بھارت کو فضائی جنگ میں دھول چٹادی ہے جبکہ امریکی تھنک ٹینک نے بھارت کی جانب سے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کرنے کے دعوے کو بھی یکسر مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سےفضائی جنگ ہارگیا، پاکستان کیساتھ فضائی تصادم میں شکست کے بعد بھارت کی بوسیدہ فوج پرسوالات اٹھنے لگے ہیں، جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10دن کاگولہ بارودہے۔

[bs-quote quote=”جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10دن کاگولہ بارودہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”امریکی اخبار”][/bs-quote]

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاکی 2جوہری طاقتوں میں فضائی تصادم بھارتی فوج کا امتحان ثابت ہوا، بھارتی طیارہ اس ملک کی فوج نے تباہ کیا جواس سے تعداد میں آدھی ہے۔

بھارت حکومت کے مطابق بھارتی فوج کے اڑسٹھ فیصد آلات پرانے اور بوسیدہ ہوچکے ہیں، بھارتی فوج کی صورتحال خطرناک حد تک خراب ہے ہمارےفوجیوں کےپاس جدید آلات نہیں۔

دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک نے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کا ٹھکاناتباہ کرنےکے بھارتی دعوے کا پول بھی کھول دیا ہے ، تھنک ٹینک کا کہناہے سیٹلائٹ  امیجز کے مطابق اسٹرائیک کی جگہ کسی عمارت کے آثار نہیں ، بم گرائے جانے کی جگہ صنوبر کے کچھ درخت اکھڑ گئے۔

مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر  بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے، بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں 300 دہشت گرد مارے گئے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں