تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے بھارت نے سیل بنا لیا‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے واضح کردیا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی پشت پناہی بھارت کررہا ہے جس کے ثبوت ڈوزیئر کی صورت میں گزشتہ دنوں پیش کیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے اہم بیان جاری کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈوزیئر پیش کیا اور واضح کیا تھا بھارت کیسے پاکستان میں دہشت گرد ی کی پشت پناہی کر رہاہے۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ڈوزئیر میں ظاہر خدشات اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز  پر اٹھائیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کی کوششو ں میں مصروف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ بھی بتایا تھا کہ بھارت سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے ، اس مقصد کے لیے بھارت نے ایک سیل بھی بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے‘۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘ہمارا  اور  اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے ، سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، چین بھی اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے اُس نے بھی سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام جاری کیا‘۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہم چین کے ساتھ مل کر سی پیک کی حفاظت کریں گے  اور اس کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’سی پیک کےخلاف سازش کرنے پربھارت کو ناکامی ہوگی کیونکہ بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہےگا اور  اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائےگا‘۔

شاہ محمود قریشی نے اپنی بات کے اختتام پر کہا کہ ’بھارت کو اپنے رویے اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے سی پیک ہی نہیں بلکہ ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

Comments

- Advertisement -