تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: کھانے میں تیل زیادہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے کالابُراجی میں شوہر نے کھانے میں تیل زیادہ ہونے کی وجہ سے بیوی  پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست کرناٹک کے گاؤں نیلوگی کے علاقہ کلابُراجی میں اُس وقت پیش آیا جب شوہر نے بیوی (پریانکا) سے کھانا مانگا۔

ظالم شوہر نے کھانے میں تیل زیادہ ہونے پر بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اُس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی، اہل خانہ کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: تصویر پر لائیک کیوں آیا؟ شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ خاتون کا 50 فیصد جسم جھلس چکا وہ موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ پریانکا کی شادی تین سال قبل بیماشن کارا نامی شخص سے ہوئی اور اُن کا اس وقت 18 ماہ کا بیٹا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ خواتین پر تشدد کا رجحان ایک وبائی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت : شوہرنے بریانی نہ بنانے پربیوی کی دھنائی کردی

خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم ایک بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق بھارت میں انیس برس سے کم عمر کی تقریباً چالیس فیصد خواتین کو تشدد اور استحصال کا شکار بنایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر دس میں سے چھ مرد اپنی بیوی پر تشدد کرتے ہیں۔

بھارت میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے کے مطابق 2013 میں ہندوستان میں خواتین کے خلاف جتنے جرائم ہوئے ان میں 38 فیصد خواتین اپنے شوہر اور ان کے رشتہ داروں کی بے رحمی کا شکار ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -