اشتہار

کھانا کھانے کے دوران ‘ہڈی’ پھنسنے سے شہری کی المناک موت

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست حیدرآباد میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گلے میں ہڈی پھنسنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ تلنگانہ کے علاقے کوناپورم گاؤں میں پیش آیا جہاں جن شکتی شخص اپنے بیٹے کے ہمراہ رات کا کھانا کھارہا تھا کہ اچانک گلے میں ہڈی پھنس گئی جس کے باعث اسے سانس لینے میں شدید تکلیف ہونے لگی۔

والد کے حالت کو دیکھتے ہوئے بیٹے نریش نے پڑوسیوں کو اطلاع دی ، پڑوسی فوری طور پر شکتی کو قریبی اسپتال لیکر گئے جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

شکتی کے بیٹے نے واقعے سے متعلق بتایا کہ والدہ شادی کی تقریب میں دوسرے گاؤں میں تھی والدہ نے آج گھر میں خود ہی مٹن پکایا تھا، ہم دونوں نے ملکر کھانا کھارہے تھے کہ والد کو گلے میں ہڈی پھنسی جو ان کی موت کا سبب بن گئی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محلہ داروں نے بتایا کہ ماضی میں جن شکتی نکسلائٹ کے طور پر کام کیا‌کرتا تھا۔ اس نے کچھ سال پہلے ہتھیار ڈال دیئے تھے اور گاؤں میں کھیتی باڑی کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں