تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں مسلمان نوجوان نے انسانی خدمت کی مثال قائم کردی

حیدر آباد : کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جہاں معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں وہیں وبا کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن اور رات کے کرفیو نے ہزاروں افراد کو بھوکا رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ایسے میں بہت سے ایسے افراد بھوکے لوگوں اور بے سہاروں کی بے لوث خدمت انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان ہی میں حیدر آباد کا ایک نوجوان بھی ایسی کوشش کو انجام دے رہا ہے تاکہ بے سہارا افراد کو کھانا فراہم کرکے انہیں بھوکا رہنے سے بچایا جائے۔

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سیف خان اپنے خرچے پر روزانہ رات کے اوقات میں سڑک کنارے زندگی گزارنے والے لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔ سیف خان تقریباً 100 لوگوں کو کھانے کا پیکٹ روزانہ تقسیم کرتے ہیں۔

قلعہ گولکنڈہ کے رہنے والے سیف خان اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ روزانہ 11 بجے رات سے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہیں اور سڑکوں پر رہنے والوں میں کھانا اور دیگر اشیاء تقسیم کرتے ہیں۔

یہی نہیں اس کے علاوہ سیف خان پیٹرول پمپ پر کام کرنے والوں اور اے ٹی ایم سنٹرز میں سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی دینے والوں کے لیے بھی سحری کا انتظام کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -