جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارت: مسلم نرس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں چار ماہ کی حاملہ نرس نے ماہ رمضان المبارک کے دوران حالت روزہ میں مریضوں کی دیکھ بھال کرکے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی۔

غیر ملکی میڈیا اداروں کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی مسلمان نرس نے کرونا کی ابتر صورتحال اور حالت روزہ میں بھی پیشہ ورانہ خدمات نہ چھوڑیں۔

ملک میں کرونا کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے اور لوگ پریشانی کے عالم میں سرگرداں ہیں لیکن مشکل حالات میں چار ماہ کی حاملہ عائزہ مستری نامی مسلمان نرس نے مریضوں کی دیکھ بھال میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

- Advertisement -

عائزہ مستری حاملہ ہونے کے باوجود کرونا کیئر سینٹر میں پیشہ ورانہ خدمات بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے کےلیے لوگوں کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے، اسی لیے میں نرس کی ڈیوٹی کررہی ہوں۔

خیال رہے کہ ان دنوں بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں ہر روز نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، جس کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن اور بستروں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں