جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

مسلم خاتون کو ’جے شری رام‘ کا نعرہ نہ لگانے پر کھانا دینے سے انکار کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسلم خاتون کو ’جے شری رام‘ کا نعرہ نہ لگانے پر فلاحی تنظیم نے کھانا دینے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے باہر فلاحی تنظیم مریض اور ان کے اہل خانہ کو مفت میں کھانا فراہم کر رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں فلاحی تنظیم کے اسٹال کے قریب کھڑی مسلم خاتون سے ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاؤ یا پھر قطار سے ہٹ جاؤ۔

- Advertisement -

ہندو انتہا پسند نے اس دوران ویڈیو ریکارڈ کرنے والے کو دیکھ لیا اور اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ دو حصوں میں بنائی گئی ویڈیو جب سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین نے ہندو انتہا پسند شخص پر شدید تنقید کی۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے نوجوان نے وہاں موجود لوگوں سے گفتگو کی اور پوچھا کہ کیا انہوں نے بھی ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے بعد کھانا حاصل کیا۔

ایک نے بتایا کہ میں نے نعرہ لگایا تھا جبکہ دوسرے کا کہنا تھا کہ کھانے کیلیے ایسے قوانین بنانا غلط ہے، کھانا تقسیم کرنے آئے ہیں تو کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں