The news is by your side.

Advertisement

بھارت مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو اُس حد تک نہ لے جائے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو، اسد قیصر

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ یکجتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، بھارتی مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو وہاں تک نہ لے کر جائے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں دنیا کو پیغام دیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کل ون پوائنٹ ایجنڈا اپناتے ہوئے اُس یکجہتی کا مظاہرہ کریں جیسے ایوان سے متفقہ قرارداد منظور کرتے وقت کیا تھا، کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ اور مشکل وقت میں آوازبنےگی، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے میں نے دنیا بھر کے اسپیکرز کے ساتھ رابطےشروع کردیے، مودی سرکار اُس موڑ تک نہ جائے جہاں تمام آپشن ختم ہوجائیں۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے اعلان کیا تھا جس کے بعد سے وادی میں کرفیو نافذ ہے، 9 روز سے مسلسل کرفیو کے باعث اشیاء خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئیں،

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں