ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارت نے پاکستان سے مذاکرات منسوخ کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:  بھارت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے دو ٹوک موقف کو دیکھتے ہوئے پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں، بھارتی حکومت کے پیغام کا متن اے آروائی نیوزنے حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات منسوخ کیے، اسلام آباد میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ڈی جی ساؤتھ ایشیافارن افیئرز سے ملاقات کی اور پاکستان کو مذاکرات کی منسوخی سےآگاہ کیا۔

بھارتی حکومت کے پیغام کا متن اے آروائی نیوزنے نشر کر دیا، بھارت نے کشمیری رہنماؤں سے مجوزہ ملاقات پر بہانہ بنایا، بھارت نے پاکستان کو بتایا حریت رہنماؤں سے ملاقات کی بنیاد پر بات آگے نہیں بڑھ سکتی، بھارت نے اپنے جواب میں یہ الزام بھی لگایا پاکستانی شرائط پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

بھارت دفتر خارجہ نے پاکستان کو بتایا ہے کہ کشمیر ی قیادت سے پاکستان کے مشیر خارجہ امور اور قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقات اسے قبول نہیں ، اس لئے مذکرات کی میز کو خالی سمجھیں ۔

اس سے قبل بھی بھارت سیکریٹری کارجہ کی سطح پرہونے والے مذاکرات کوعین وقت پر منسوخ کر چکا ہے ، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ بھار ت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کی کوشش کی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے روس میں بھاری وزیر اعظم نریند مودی کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا مقصد بھی دونوں ملکوں کے درمیان رکے ہوئے مذاکرات کی بحالی تھا اور وزیر اعظم نے اس کے لئے اچھا ماحول پیدا کرنے کی کوشش تھی۔


کشمیری رہنما شیبر شاہ دہلی ایئر پورٹ سے گرفتار


وزیراعظم کے مشیر سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقات کے لیے نئی دہلی پہچنے والے کشمیری رہنما شیبر شاہ کو ایئر پورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنما شبیر شاہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، وہ پاکستانی ہائی کمیشن کی دعوت پر پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کے استقبالیہ میں شرکت کے لیے سری نگر سے نئی دہلی آئے تھے۔


پاکستان دفترِ خارجہ نے بھارت کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کو افسوس ناک قرار دیدیا


دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مذاکرات مسنوخ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی اقدام پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سے اے راگھون کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ پاکستان نے اپنے رد عمل کا مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

پاکستان نےبھارت کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کو افسوس ناک قرار دیا ہے ،دفتر خارجہ نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ حریت کانفرنس کی قیادت ہی کشمیر کی حقیقی قیادت ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے پاک بھارت قومی سلامتی مذاکرات کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، بھارتی دفترخارجہ کے بیان سے بہت مایوسی ہوئی، ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات سے پہلے شرائط رکھنا افسوسناک ہے،مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کئے جاسکتے ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ بامقصد اور معنی خیز مذاکرات کی بات کی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں سنجیدہ مذاکرات وقت کی ضرورت تھی،اورپاکستان نے نہ تو مذاکرات کےلئےکوئی شرط رکھی اور نہ ہی کسی مفاہمت اور معاہدوں سےانکار کیا، پاکستان نے قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کیلئے جامع ایجنڈاتجویز کیا تھا ،ترجمان کے مطابق پاکستان کی کشمیری حریت رہنماؤں کودعوت ماضی کی روایت کا حصہ تھی، کیوں کہ حریت رہنما کشمیر کے حقیقی رہنما ہیں۔


بھارت کی پاکستان کو مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی


بھارت نے ایک بارپھرروایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کودھمکی دی ہے کہ اگرسرتاج عزیز نے حریت رہنماؤں سے ملاقات کی تو مذاکرات روک دئیے جائیں گے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے تئیس اگست کو مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے لئے حریت رہنماؤں کو استقبالیے میں مدعو کیا، جس پر بھارتی میڈیا اور حکومت آگ بگولہ ہوگئے، پہلے تو بھارت سرکار نے حریت رہنماؤں کو نظر بند کیا اور پھر پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بیان دیا کہ پاکستان حریت رہنماؤں سے ملاقات سے باز رہے ورنہ مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات سے متعلق تمام آپشنز کھلے ہیں۔ حریت رہنماؤں سے سرتاج عزیز کی ملاقات سے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں کونقصان پہنچے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں