تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’شوہر جھگڑا نہیں کرتا‘ خاتون طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

نئی دہلی: بھارت میں ایک خاتون اپنے شوہر کے بہت زیادہ پیار کرنے اور لڑائی جھگڑا نہ کرنے پر تنگ آکر طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون شادی کے 18 ماہ بعد اپنے شوہر کے حد سے زیادہ محبت کرنے اور لڑائی جھگڑا نہ کرنے پر تنگ آکر طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔

خاتون نے عدالت میں موقف اپنایا کہ شوہر بہت زیادہ پیار کرنے والا ہے اور بالکل بھی جھگڑا نہیں کرتا، وہ کپڑے، برتن دھوتا ہے اور گھر کی صفائی بھی کردیتا ہے، اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوجائے تو بالکل بھی بحث نہیں کرتا اور فوری معاف کردیتا ہے۔

خاتون نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ شوہر لڑائی بھی کرے لیکن ان کا شوہر ایسا کرنے کی نوبت ہی نہیں آنے دیتا ہے۔

دوسری جانب خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی بیوی کو خوش رکھنا چاہتا ہے، اہلیہ سے عدالت سے کیس واپس لینے درخواست بھی کی تھی۔

عدالت نے خاتون کی درخواست کو غیرعملی قرار دیتے ہوئے خارج کردیا جس کے بعد اس نے مقامی پنچایت سے رابطہ کرلیا، پنچایت کے لوگ بھی خاتون کی عجیب و غریب شکایت سن کر حیران رہ گئے اور وہ بھی اس جوڑے کی طلاق کے حوالے سے فیصلہ نہیں کرپائے۔

Comments

- Advertisement -