تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بھارت میں زندہ دفن کی گئی نومولود بچی روبہ صحت

نئی دہلی : بھارت میں زمین میں دفن کیے گئے مٹی کے برتن میں سے زندہ ملنے والی نومولود بچی کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی بھارت میں زمین میں دفم مٹی کے برتن سے زندہ برآمد ہونے والی نومولود بچی کو اکتوبر کے وسط میں خون میں زہریلے اور فاسد مادے کے سرایت کرنے اور خطرناک حد تک پلیٹلیٹس گرنے کے باعث انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

ماہر امراض اطفال اور اس نومولود بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر روی کھنہ نے بھارتی ٹی وی کو بتایا کہ اسپتال میں طویل علاج کے بعد اب اس بچی کا وزن بڑھ گیا ہے اور وہ بہتر طور پر سانس لے رہی ہے جبکہ اس کے پلیٹلیٹس کی تعداد میں بھی بہتر آئی ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس کے والدین کا سراغ نہیں لگایا گیا ہے اور لواحقین کے انتظار کی لازمی مدت کے بعد اسے گود لینے سے متعلق انتظامات کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں چلڈرن ویلفیئر حکام کی تحویل میں ہے، یہ بچی حادثاتی طور پر اکتوبر میں ایک مقامی دیہاتی کو اس وقت ملی تھی جب وہ اپنی مردہ پیدا ہونے والی بیٹی کو دفن کر رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -