The news is by your side.

Advertisement

بھارتی طیارہ تیجا 33 برس سے تیار نہ ہوسکا

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے دعوے تو کیے جاتے ہیں مگر حقیقت کچھ اور ہے، بھارت 33 برس کی کوششوں کے باوجود ہلکے لڑاکا طیارے تیار نہیں کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دعوے تو بڑے بڑے کیے جاتے ہیں لیکن حقیقت صفر ہی صفر ہے، یہ بات صادق آتی ہے بھارتی ایئرفورس پر جس نے ایشیائی ممالک کو ہلکے لڑاکا طیارے تیجا فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا اور اپنے اس اعلان پر گزشتہ 33 برس سے عمل درآمد کرنے میں ناکام ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایشین ممالک کو جن طیاروں کی فروخت کا عندیہ دیا ہے وہ طیارے بھارت گزشتہ 33 برس سے تیاری کے مراحل میں ہیں ، بھارت نے تیجا طیارے کی تیاری کا منصوبہ سال 1980ء میں شروع کیا تھا اب تک جو طیارے بھارتی فضائیہ کو دیے گئے وہ خرابی کے سبب بار بار گرائونڈ کیے گئے۔

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشین ممالک کو تیجا طیارے کی فراہمی 2019ء سے شروع ہوجائے گی لیکن عالمی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ فی الحال مکمل ہوتا نظر ہی نہیں آرہا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں