جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

بھارت اولمپک گیمز کی میزبانی کے خواب دیکھنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اولمپک گیمز کی میزبانی کے خواب دیکھنے لگا اور اس نے 2036 کے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی میزبانی کیلیے خط لکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان اولمپک تنظیم نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں 2036 کے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

بھارت دسواں ملک ہے جس نے 2036 میں ہونے والے بین الاقوامی کھیلوں کے اس سب سب بڑے میلے کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ میکسیکو (میکسیکو سٹی، گواڈالاجارا-مونٹرری-ٹیجوانا)، انڈونیشیا (نوسانتارا)، ترکی (استنبول)، پولینڈ (وارسا، کراکو)، مصر (نیا انتظامی دارالحکومت) اور جنوبی کوریا (سیول انچیون) بھی 12 سال بعد ہونے والے اولمپکس کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے مذکورہ ایونٹ کے لیے نومبر 2022 سے ہی بھارت اور دیگر خواہشمند ممالک سے بات چیت شروع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی کئی مواقع پر اولمپکس گیمز کی میزبانی کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔

حالیہ اولمپکس اور پیرا اولمپکس پیرس میں ہوئے۔ 2028 میں کھیلوں کا یہ میلہ امریکی شہر لاس اینجلس میں سجے گا جب کہ آسٹریلیا 2032 کے اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں