جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

بھارت کا ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور کو آج باضابطہ طور پر بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

یہ پڑھیں: سکھ فار جسٹس گروپ کا بھارتی فضائی اڈوں اور چھاؤنیوں کے محاصرے کا اعلان

اس موقع پر بھارت نے اہلکار پر غیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن یا دفتر خارجہ کی جانب سے تاحال اس پیش رفت پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے کے خلاف ایسے اقدامات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جسے ماہرین دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑھتی کشیدگی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں