برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ میں بھارت اور پاکستان دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو بارباڈوس اور بھارت کو آسٹریلیا نے شکست دی۔
- Advertisement -
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کا موازنہ کیا جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان یہ بارہواں ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہوگا۔
بھارتی ٹیم کو نو کامیابیوں کے ساتھ شاہینوں پر برتری حاصل ہے جبکہ دو میچ پاکستان نے جیتے۔
گرین شرٹس روایتی حریف کے خلاف اہم ترین میچ جیت کرایونٹ میں واپسی کےلیے پرعزم ہے۔