جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

’پاک بھارت میچ ففٹی ففٹی ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ ففٹی ففٹی ہو گا جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی وہی جیتے گی۔

اے آر وائی نیوز اور بھارتی چینل نیوزچینل آج تک کی مشترکہ خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ اورپاکستان کی بولنگ بہترین ہے دونوں ٹیموں میں سےکسی کوفیورٹ نہیں کہہ سکتا، میچ ففٹی ففٹی ہو گا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کا اسپن کا پلڑا برابر ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے میچ میں چانس ففٹی، ففٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں کوئی ایسی پرفارمنس ہوتی ہے جو یادگار بن جاتی ہے، اس سے قبل میچ میں ویرات کوہلی کی پرفارمنس بہترین تھی۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ دونوں ٹیمیں بیلنس ہیں بھارتی ٹیم انجری کے مسائل ہیں، بھارتی ٹیم کی بیٹنگ اچھی ہے لیکن بولنگ کے مسائل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں