پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے بعد سے مودی حکومت کی ہٹ دھرمی اور گودی میڈیا کی ہرزہ سرائی رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔
پاک بھارت کشیدگی کی اس صورتحال میں بھارتی میڈیا نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلائیں کہ نہ صرف پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے دیگر علاقوں پر حملے کیے بلکہ بھارتی فوج کے حملوں سے کراچی لاہور پشاور اور دیگر شہروں میں ہر طرف تباہی اور بربادی کا عالم ہے۔
لیکن پھر 10 مئی کی صبح اچانک ایسا کیا ہوا کہ سب کی زبانیں گنگ ہوگئیں اور بولنے کو کچھ نہ بچا، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن انیقہ نثار نے اپنا تجزیہ پیش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں ڈیوٹی کے بعد گھر پہنچی تو اس وقت رات کے دو بج رہے تھے اور (نور خان ایئر بیس دھماکے) دھماکوں کی آوازیں مسلسل آرہی تھیں، جس سے ایک خوف کا سا ماحول بننے لگا ایسے لگا کہ بات اب ڈرونز حملوں سے آگے جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ پھر کیا تھا جیسے ہی فجر کی اذان ہوئی اور اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی اور دن کی روشنی میں پاکستان نے جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔
جس کے بعد وہ ہوا جس کی بھارت کو امید بھی نہیں تھی پاکستان نے جوابی کارروائی میں اتنے شدید اور تباہ کن حملے کیے کہ دشمن کو سنبھلنے کا بھی موقع نہ مل سکا۔