جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پٹھان کوٹ ائیربیس : مزید ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک، تعداد چھ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پٹھان کوٹ : بھارت میں پٹھان کوٹ ائیربیس کو چوبیس گھنٹے سے زائد گزرنے کے باجود کلئیر نہ کرایا جاسکا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے آج کی کارروائی کے دوران مزید ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ ائیر بیس ایک بار پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ دھماکہ کے نتیجہ میں چار بھارتی فورسز کے اہلکار زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دہشت گرد اب بھی ائیر بیس میں موجود ہے۔ دہشت گردی کے مزید واقعات نے ایک بار پھر بھارت میں کھلبلی مچا دی۔ ممبئی اور دہلی ریلوے اسٹیشن پر بم کی اطلاع نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔

- Advertisement -

تمام ریلوے اسٹیشن کو سرچ کیا گیا۔ جس کے پیش نظر ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکا ر ہو ئیں۔ بعد میں ریلوے اسٹیشنوں کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔

گزشتہ روز مبینہ دہشت گرد حملے میں پانچ حملہ آور اور چار بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے تھے۔ معاملے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں