جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارت میں کبڈی کے کھلاڑی کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی: بھارت میں ایک ماہ کے دوران کبڈی کے دوسرے کھلاڑی کا لرزہ خیز قتل ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران کبڈی کھلاڑی کو گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق کبڈی کے کھلاڑی کو پنجابی یونیورسٹی کے سامنے گولی مار کر قتل کیا گیا جس کی شناخت دھرمندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرمندر سنگھ سیاست میں بھی کافی متحرک تھے، پنجاب میں ہونے والے حالیہ انتخابات سے قبل انہوں نے ’شرومانی اکالی دل‘ کو چھوڑ کر اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

پولیس ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دھرمندر سنگھ کے گاؤں کے ایک گروہ کی قریبی گاؤں کے ایک گروہ سے لڑائی ہوئی تھی اور گذشتہ شب دھرمندر اس معاملے کوسلجھانے گئے تھے جب انہیں گولی مار دی گئی۔

واضح رہے پچھلے ماہ جالندھر میں ہی کبڈی کے بین الاقوامی کھلاڑی سندیپ سنگھ ننگل کو چار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، پولیس نے سندیپ سنگھ کے قتل میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا اور کینیڈا میں مقیم ایک انڈین شہری کو اس کیس میں مفرور قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں