تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پولیس نے خواتین کو مارنے والے سائیکو کلر کی تصویر جاری کر دی

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے ایک سائیکو کلر کی تصویر جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مذکورہ قاتل اب تک 3 بزرگ خواتین کو جان سے مار چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک سیریل کلر کی تصوری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یوپی میں ایک سائیکو کلر آزاد گھوم رہا ہے۔

پولیس نے بارہ بنکی اور آس پاس کے تھانوں کو الرٹ رہنے اور قاتل کی تلاش کرنے کی ہدایت جاری کی، اور عام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تصویر کے ذریعے کہیں نظر آنے پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

بارہ بنکی پولیس نے سیریل کلر کی تلاش کے لیے 6 ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں، لیکن اب تک یہ قاتل پولیس کی گرفت سے دور ہے، جس سے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سائیکو قاتل بزرگ خواتین کو نشانہ بنا کر قتل کر رہا ہے۔

سائیکو کلر نے ایودھیا ضلع میں موئی تھانہ علاقہ کی حدود میں واقع خوشیٹی گاؤں کی ایک 60 سالہ خاتون کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا، خاتون 5 دسمبر 2022 کو کسی کام سے گھر سے نکلی تھی، اور پھر اگلے دن سہ پہر کو اس کی لاش برہنہ حالت میں مل گئی، خاتون کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ریپ کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

سائیکو کلر نے دوسرا قتل ضلع بارہ بنکی میں کیا، ابراہیم آباد نامی گاؤں کی 62 سالہ خاتون 17 دسمبر 2022 کو صبح غائب ہوئی، اور پھر ایک کھیت سے شام کو اس کی برہنہ لاش مل گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل صبح ہوا، خاتون کو عصمت دری کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 29 دسمبر کو رامسنی گھاٹ پولیس اسٹیشن سے 3 کلومیٹر دور تھرہ گاؤں میں حاجت کے لیے نکلی ایک خاتون لاپتا ہو گئی، جس کی لاش 30 دسمبر کو کھیت میں برہنہ حالت مل گئی، اس خاتون کی عمر بھی 55 سال تھی اور قتل کا پیٹرن یعنی (طریقہ) بھی بالکل ویسا ہی تھا۔

Comments

- Advertisement -