جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

بھارت میں ایک اور شاہانہ شادی کی تصاویر، ویڈیوز وائرل، مودی بھی شریک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک کے بعد ایک شاہانہ شادی جاری ہے، گجرات میں ہیروں کے تاجر کے بیٹے کی شادی میں وزیراعظم مودی بھی پہنچ گئے۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے بعد بھارت میں ایک اور پرتعیش شادی کی تقریب منعقد کی گئی ہے، گجرات سے تعلق رکھنے والے ہیروں کے تاجر ساوجی ڈھولکیا کے بیٹے ڈراویہ ڈھولکیا کی شادی میں بڑے بڑے بزنس مین سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کیا گیا۔

- Advertisement -

ہیروں کے تاجر ساوجی کو سورت شہر کا امیرترین شخص سمجھا جاتا ہے، مودی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے شادی میں پہنچے، ساوجی کا کہنا تھا کہ جب میں دہلی میں وزیراعظم سے ملا تھا تو انھیں بیٹے کی شادی کے لیے دعوت دی تھی۔

ہری کرشنا گروپ کے چیئرمین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ میرے بیٹے ڈراویہ اور جھانوی کی شادی کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت ہمارے لیے باعث عزت ہے، ہم اس دن کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ساوجی ڈھولیکا کا شمار بھارت میں ہیروں کے بہت بڑے تاجر کے طور پر ہوتا ہے جبکہ وہ ہر سال اپنی کمپنی کے ملازمین میں پرتعیش تحفے بانٹنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

وہ کبھی اپنے ملازمین کو مہنگی ترین کار کا تحفہ دیتے ہیں تو کبھی ان کے کے بطور تحفہ فکس ڈپازٹ کرواتے ہیں، اس سال ان کی ہیروں کی کمپنی نے اپنے ملازمین میں 600 کے قریب کار بانٹی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں