منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارت نے امریکہ سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ، مشاہد حسین سید

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر سیاستدان اور تجزیہ نگار مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بھاگا ہوا صدر ٹرمپ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پچھلے 63سالوں میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی 1962 میں بھارت نے چین سے زبردست پھینٹی کھائی تھی، اس کے بعد یہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پہلے دونوں راؤنڈز میں شکست کھائی پھر صدر ٹرمپ کے پاس بھاگے اور اس سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہ سلسلہ پہلے راؤنڈ کے بعد ہی رک جاتا کیونکہ دنیا بھر سے بس کریں بس کریں کی آوازیں آرہی تھی لیکن جب بھارتی تکبر بڑھتا ہوا نور خان ایئر بیس پہنچ گیا تو وہاں اس نے ریڈ لائن کراس کرلی۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اب اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے جس طرح نہرو حکومت کا خاتمہ ہوا تھا 1962 میں، کیونکہ موجودہ صورتحال کے بعد مودی کا پاکستان کیخلاف بنایا گیا سارا بیانیہ اور حکمت عملی سب زمیں بوس ہوگئی۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ صبح شروع کیے گئے آپریشن بُنیان مّرصُوص میں زبردست کارروائی دیکھ کر دشمن دہشت میں آگیا اور اپنے ہونے والے پے در پے نقصانات کو دیکھتے ہوئے بھارت کو سیز فائر پر مجبور ہونا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں