ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارتی وزیر اعظم مودی انتخابی مہم میں پاکستان کا نام لیے بغیر نہ رہ سکے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: پاکستان بھارتی سیاست دانوں کے حواس پر چھا گیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آخر کار انتخابی مہم میں پاکستان کا نام لیے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اُڑیسہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس والوں کے پاس کہنے کو اب کچھ نہیں ہے تو پاکستان کے ایٹم بموں سے ہمیں ڈرا رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی میں پاکستان کا تذکرہ دراصل ایک کانگریس رہنما کے بیان پر ان کے اشتعال کی عکاسی کر رہا تھا، مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’کانگریس والے ہمت ہار بیٹھے ہیں۔‘‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ کانگریس رہنما منی شنکر آئر نے جمعہ کو حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’پاکستان کا احترام‘ کرے کیوں کہ وہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان سے مذاکرات ہر صورت جاری رکھنے چاہئیں، اس بیان نے بھارتی میں سیاسی طوفان برپا کر دیا ہے۔

ایک طرف خود کانگریس نے اس بیان سے خود کو لاتعلق ظاہر کیا ہے دوسری طرف بی جے پی نے ہنگامہ اٹھاتے ہوئے اسے پڑوسی ملک سے ’محبت‘ قرار دے دیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مسٹر آئر کے ذاتی خیالات ہیں، انھوں نے کہا آج کا ہندوستان پہلے سے 100 گنا زیادہ مضبوط ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں