پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے، وزیرخارجہ نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے مذموم مقاصد سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے، بتانا چاہتا ہوں فوجی کارروائی کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے یواےای میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا۔

وزیر خارجہ نے کہا بھارت دیگرحمایتیوں سے ملکرفالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہاہے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال دگرگوں ہوگئی، اس لئے معلومات کو یواے ای اور عالمی برادری سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کررہاہے، سرجیکل اسٹرائیک کیلئے بھارت اپنے پارٹنرز کی اجازت کا منتظر ہے ، یہ انتہائی نازک صورتحال ہے، اندرون سنگین مسائل سےتوجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطرناک کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کوروناوائرس پرقابوپانے میں ناکام رہاہے جبکہ کسانوں کابڑااحتجاج جاری ہے اور بھارت کی اپوزیشن بھی کسانوں کےاحتجاج کیخلاف ہے، واضح کرتاہوں بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طورپرآگاہ ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ملک ہے لیکن کسی کو مناسب جواب دینے کی قوت رکھتا ہے، بھارت نےفوجی کارروائی کی تواسےبھرپورجواب ملےگا، بتاناچاہتاہوں فوجی کارروائی کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں