جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارتی خاتون وزیر نے پروٹوکول کے دوران بھیک مانگنے والے بچے کو لات ماردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی :‌ پروٹوکول کا کلچر صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی جڑیں مضبوط کر چکا ہے، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خاتون وزیر نے پروٹوکول کے دوران بھیک مانگنے والے بچے کو لات ماردی۔

وی آئی پی پروٹوکول کا ناسور نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت سمیت کئی ملکوں میں پروان چڑھ چکا ہے، ان ممالک میں وی آئی پی شخصیات پروٹوکول کے نام پر درجنوں گاڑیوں کے ساتھ سفر کرتی ہیں، جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خاتون وزیر نے پروٹوکول کے نام پر بھیک مانگنے والے بچے کو لات دے ماری، واقعہ اس وقت پیش آیا، جب اسٹیٹ منسٹر ایک تقریب میں شرکت کے لئے سڑک عبور کر رہی تھیں اور اچانک ایک چودہ سالہ بچہ بھیک مانگنے کے لئے ان کے سامنے آگیا۔

- Advertisement -

کسم مہادیلے نے بچے کو بھیک کے بجائے لات جڑ دی، جسے کیمرے کی نگاہ نے محفوظ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں