پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

بھارت کو کس سپراسٹار کی فلم پر فخر ہوگا؟ ایٹلی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

نامور ڈائریکٹر اور کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایت کے فرائض انجام دینے والے ایٹلی نے کہا ہے کہ اب وہ جو فلم بنارہے ہیں اس پر بھارت کو فخر ہوگا۔

بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ساؤتھ فلم ڈائریکٹر ایٹلی نے یادگار اشتراک کیا تھا اور یہ فلم مداحو اور ناقدین دنوں کو کافی پسند آئی تھی، اب ایٹلی ایک اور بڑے سُپراسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم کررہے ہیں جس کے بارے میں انھوں نے اظہار خیال کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں جب ہدایت کار ایٹلی سے سلمان خان اور ان کے پروجیکٹ اے 6 میں ان کی پوری اسٹار کاسٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو ہدایت کار نے کہا کہ میں اس فلم کی کاسٹنگ سے سب کو حیران کرنے والا ہوں۔

- Advertisement -

ایٹلی نے کہا کہ میں ایک بڑا سرپرائز دوں گا، میں ایک ایسی فلم بنانے جا رہا ہوں جس سے ہمارے ملک کو فخر محسوس ہوگا، میں چاہتا ہوں کہ میرے تمام پرستار اور ناظرین اس فلم کے لیے دعا کریں، فلم کی کاسٹنگ پر کام جاری ہے اور چند دنوں سب سامنے آجائے گا۔

سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی سالگرہ منانے جا رہے ہیں، اس موقع پر بالی ووڈ کے بھائی جان کوئی تحفہ دے سکتے ہیں ویسے 2025 میں عید کے موقع پر ان کی فلم سکند ریلیز ہوگی، اس فلم میں سلمان کے ساتھ ساؤتھ سپر اسٹار کمل ہاسن بھی نظر آنے والے ہیں۔

ممکن ہے کہ سلمان خان کے مداحوں کو ایٹلی کی فلم سے بڑا تحفہ بھی مل جائے، یعنی سکندر سے پہلے ایٹلی کی فلم بے بی جان 25 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں سلمان کا کیمیو ہے۔

ایٹلی کا A6 پروجیکٹ اس وقت توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، ہدایت کار نے اپنے کیریئر میں اب تک صرف پانچ فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں، جن میں سے سبھی سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔

فلم اے 6 کے حوالے سے ایٹلی نے کہا کہ یہ وقت دینے والی اور توانائی صرف کرنے والی فلم ہے، فلم کا اسکرپٹ آدھے سے زیادہ تیار ہے، جلد ہی کہانی کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر فلم کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں