تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت، تین روز میں 3 کمسن بچیوں کی برہنہ لاشیں برآمد

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے اندر دو جبکہ تین روز میں تین کمسن بچیوں کی برہنہ لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جو بالکل برہنہ تھی اور اس کے کپڑے قریب میں ہی پڑے ہوئے تھے، شلوار کے پائچے سے مقتولہ کا گلا دبایا گیا تھا۔

اترپردیش کے علاقے جالان پولیس اسٹیشن کے سپریٹینڈنٹ سوامی پرساد کے مطابق واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں: گرمیت سنگھ : زیادتی کے بعد قتل کا مجرم بھی قرار

بچی کے والد کو شک ہے کہ اُن کے قریبی رشتے داروں نے آپسی لڑائی کا بدلا لینے کے لیے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اُسے قتل کیا، پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر دونوں کو مقدمے میں نامزد کیا جن کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل علی گڑھ کے گاؤں تاپال سے تعلق رکھنے والی تین سالہ بچی کی بھی برہنہ لاش دو روز قبل برآمد ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل ایک اور بچی کی جمعے کے روز لاش برآمد ہوئی تھی۔

جمعے کے روز ملنے والی لاش اُس گمشدہ بچی کی تھی جو شام چار بجے اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور اسی دوران وہ لاپتہ ہوئی، ہفتے کی صبح اُس بچی کی بھی اسی صورت میں لاش برآمد ہوئی۔

Comments

- Advertisement -