جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارت نام نہاد دراندازی کے گمراہ کن اور بےبنیاد الزامات سے باز رہے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کچھ وقت کے بعد ہمیشہ ایسے الزامات دہراتا رہتا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بھارتی الزامات کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، نو لاکھ سے زائد بھارتی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں ہیں یہ کیسے ممکن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے زیادہ بڑی وفج کی موجودگی کا خطہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف بغض میں کردار کشی کی مہم چلاتا ہے اور کچھ وقت کے بعد بھارت ہمیشہ ایسے الزامات دہراتا رہتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی مکروہ چہرہ اور عزائم ڈس انفولیب کے پکڑے جانے سے بے نقاب ہوچکے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق 2007 میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں بھارت کا ہاتھ ہے اور جون 2021 میں بھی لاہور میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نام نہاد دراندازی کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات سے باز آئے، فالس فلیگ آپریشن کی نیت سے بھارت جھوٹ گڑھنے اور حیلے بہانوں سے باز رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں