جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

بھارت کا پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کوپٹھان کوٹ ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکھ نے کہا ہے کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کوپٹھان کوٹ ایئر بیس تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

بھارتی خبررساں ادارے زی نیوزکے مطابق وزیردفاع منوہر پاریکھ بھارتی وزیر دفاع نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ ایئر بیس واقعے پر کارروائی نہ کی تو ایک سال میں اس کے نتائج ساری دنیا دیکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ حملہ کب اور کیسے ہوگا، اس کا تعین ہم خود کریں گے۔

- Advertisement -

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ بیس نہیں جانےدیں گے۔

واضح رہے کہ منوہر پاریکر نے اس سے قبل بھی پٹھان کوٹ واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہراتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا انہیں بھی نقصان اٹھانا ہوگا۔

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے پٹھان کوٹ واقعے پر ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ بھارتی الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

جے آئی ٹی میں انٹلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹلی جنس (آئی ایس آئی) اورملٹری انٹلی جنس (ایم آئی) کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

دریں اثناء پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جیش محمد کے سربراہ مولانا اظہرسمیت کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

بھارت نے پٹھان کوٹ حملے پر پاکستان کو کئی اہم شواہد بھی فراہم کریے تھے جن کی روشنی میں مولانا اظہر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں