دہلی : بھارت نے پاکستان ریسلنگ ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان ریسلنگ ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا، پاکستانی ٹیم دو کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، دونوں کھلاڑیوں نے ایشین ریسلنگ چیمپین شپ میں حصہ لینا تھا، ایونٹ میں پاکستان کے دو پہلوان محمد انعام اور محمد بلال نے شرکت کرنا تھی۔،
چیمپین شپ دس سے پندرہ مئی تک بھارت کے شہر دہلی ہونا ہے۔
سیکریٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن محمد ارشد نے بتایا کہ 45 دن قبل ہم نے بھارت کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی لیکن اب ہمیں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ایونٹ کیلئے ہمارے ریسلرز اور آفیشلز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں : بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا ، گزشتہ ماہ 19ویں ایشین جونیئر اسکواڈ چیمپیئن شپ میں بھی بھارت کی جانب سے ویزہ جاری نہ کرنے پر پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکی تھی۔
گزشتہ سال دسمبر بھی جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت نے ویزے جاری نہیں کئے تھے اور پاسپورٹ بھی دبالئے تھے۔ جس سے پاکستان جونئیر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا تھا۔