اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کرتارپور راہداری: پاکستانی پیش کش پر بھارت کی ایک بار پھرہٹ دھرمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرتارپور راہ داری کے سلسلے میں پاکستانی پیش کش پر بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ہٹ دھرمی پر مبنی روایتی رویہ برقرار ہے، کرتارپور راہ داری کے سلسلے میں بھارت کی طرف سے ایک بار پھر انکار کی گردان ہونے لگی ہے۔

[bs-quote quote=”پاکستان 26 فروری یا 7 مارچ کو اپنا وفد دہلی بھیجے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”پاکستانی دعوت کے جواب میں بھارتی منطق”][/bs-quote]

بھارتی حکام نے دورۂ پاکستان کی دعوت پر آنے سے انکار کر دیا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو اسلام آباد دورے کی دعوت دی تھی۔

دورے کی پاکستانی دعوت کے جواب میں بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان 26 فروری یا 7 مارچ کو اپنا وفد دہلی بھیجے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کو دہلی کے دورے کے لیے 2 تاریخیں بتائی گئی ہیں، تاہم پاکستان وفد دہلی بھیجے گا یا نہیں اس کا فیصلہ وزیرِ اعظم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرتار پور راہداری معاملہ: پاکستان نے بھارتی حکومت کو اسلام آباد دورے کی دعوت دے دی

یاد رہے کہ دفترِ خارجہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ بھارت کو کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لیے جلد وفد اسلام آباد بھیجنے کا کہا گیا ہے، پاکستان نے بھارتی وفد کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی تجویز دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے معاہدے پر مبنی ایک ڈرافٹ بھی بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتار پور راہ داری کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں