پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارت نے فیروزپور سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، بھارت سے چھوڑا گیا پانی چند گھنٹوں میں گنڈا سنگھ قصور کے پاکستان میں داخل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے فیروزپور سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

بھارت نے فیروز پور کے مقام سے بھی 73418 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے، بھارت سے چھوڑا گیا پانی چند گھنٹوں میں گنڈا سنگھ قصور کے پاکستان میں داخل ہو گا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن ، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کوپیشگی انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔

نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کنٹرول روم میں اسٹاف اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے اور تمام متعلقہ محکمےتازہ ترین صورتحال سے پی ڈی ایم اے کو آگاہ رکھیں۔

بھارت نے دریائے ستلج میں دو لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑ دیا، بھارت سے چھوڑا گیا پانی چند گھنٹوں میں گنڈا سنگھ قصور کے پاکستان میں داخل ہو گا

دوسری جانب دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا ،، جبکہ دریائے چناب میں قادرآباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

اس سے قبل ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب تصورچوہدری نے بتایا تھا کہ بھارت نےپہلےدریائےراوی میں پانی جسرکےمقام پرچھوڑاتھا، جس کے بعد دریائےراوی میں 61ہزارکیوسک کاریلاپاکستان میں داخل ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں