جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارت نے چناب کے بعد دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارت نےچناب کے بعد دریائے راوی میں بھی پانی چھوڑ دیا.

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق سیلابی ریلا پاکستان کی حدود میں آج رات داخل ہو گا جس کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

صورتحال پر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

فلڈکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اور جھنگ کےعلاقے متاثر ہوں گے۔

اس سے قبل بھارت نے 11 اگست کو ایک مرتبہ پھر دریائےچناب میں پانی چھوڑا تھا۔ بھارت سے چھوڑا گیا ایک لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

دریائےچناب، ہیڈمرالہ کےمقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 80ہزار کیوسک ہو گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں