ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، ریڈ الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، جس کے باعث دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہیڈ گنڈاسنگھ کے مقام پرپانی کا لیول ایک بارپھر 19.30 فٹ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دریائے ستلج ہیڈ سلیمان کی کے مقام پرپانی کی آمد 45597 کیوسک ہے۔

ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کااخراج 32133 ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پرنچلے درجے کاسیلاب ڈکلیئر کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے بھی ریڈالرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 17 سے 20 اگست تک پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کرجائیگی، گنڈاسنگھ والا میں پانی کااخراج مسلسل بڑھ رہا ہے جو شدت اختیار کرسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے سے پاکستانی حدود متاثر ہوں گی، بھارت میں دریائے ستلج پر باکھرا ڈیم، پونگ ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بڑھ چکی ہے۔

بھارت سے پانی کی آمد کے باعث پاکستانی رقبہ زیرآب آنے کاخدشہ ہے، تمام محکمے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے الرٹ ہیں،اداروں کوایمرجنسی صورتحال کے بارے میں اطلاعات فراہم کی جاچکی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلاب کے پیش نظر تمام انتظامیہ ہائی الرٹ رہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ مقامی آبادی، فصلوں کوسیلابی پانی سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، دریائے ستلج کے راستے میں قائم آبادیاں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں