تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی حکومت کی ٹوئٹر انتظامیہ سے مرادسعید کا اکاونٹ بند کرنےکی درخواست

اسلام آباد : بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ کو وفاقی وزیر مرادسعید کا اکاونٹ بند کرنےکی درخواست دے دی ، مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹوئٹ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے مودی حکومت پریشان ہیں اور کشمیرکے معاملے پر پاکستان سے اٹھنے وال آوازیں دبانے کے درپے ہیں۔

بھارت نے صحافیوں کے بعدسیاستدانوں کے سوشل میڈیااکاؤنٹ بند کرانے کی کوشش شروع کردی اور ٹوئٹر انتظامیہ سےمرادسعید کا اکاونٹ بند کرنےکی درخواست دے دی ہے ، وفاقی وزیر نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹوئٹ کیا تھا۔

مراد سعید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کشمیری میں بھارتی مظالم پرخاموش نہیں رہیں گے، ہم بھارتی جارحیت کودنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔

بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت ملنے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے مراد سعید سے رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سےمراد سعیدکوباقاعدہ آگاہ کیا۔

بھارت کی جانب سےمرادسعید کا ٹوئٹراکاؤنٹ بندکرنےکی درخواست مسترد کردی۔

مزید پڑھیں : سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیرکے لیے آواز اٹھانے والے178 پاکستانیوں کے اکاؤنٹس معطل

یاد رہے بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیے جائیں۔ یاد رہے کہ سینئر اینکر پرسن ارشد شریف سمیت یہ آٹھ افراد مسلسل بھارتی مظالم کو آشکار کررہے تھے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیریوں کےلیےآواز اٹھانے والےایک سواٹھہتر پاکستانیوں کے اکاؤنٹس معطل کر دیے تھے جبکہ اے آروائی نیوزکے سینئیر اینکر ارشد شریف کو بھی ٹوئٹس ڈیلیٹ کرنے کا نوٹس بھیج دیاتھا ۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔