ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

جشن آزادی کے موقع پر بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان کے یوم آزادی پر بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کا پاک فوج نے موثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں جواب دیا.

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے پاکستان کے یوم آزادی پر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی.

بھارتی فورسز نے نیزا پیر سیکٹر میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی.بھارتی فورسزکے فائرکیےگولے عام شہریوں کے گھروں پر گرے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے رات 2بجے تا صبح ساڑھے 8 بجے تک فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا.

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال دس اپریل کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیرسیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی گئی،جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں